5 جولائی 2014 - 14:21
ایران نے عراق کے مسئلے پر سعودی عرب سے صلاح مشورے کی تردید کر دی

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ ایران اور سعودی عرب نے عراق کے وزیر اعظم کے تعین کے لئے صلاح مشورہ کیا ہے۔

ابنا: حسین امیر عبداللہیان نے صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے اس خبر کی تردید کی ہے کہ ایرانی حکام عراق کا بحران حل کرنے کےلئے سعودی عرب گئے ہیں اور انہوں نے سعودی حکام کے ساتھ عراقی وزیر اعظم کے تعین کے بارے مین صلاح و مشورہ کیا ہے۔ایران کے نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ عراق کے بارے میں ایران اور سعودی عرب کے درمیاں کسی طرح کی گفتگو انجام نہيں پائي ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق کے سیاسی اور دینی رہنما اپنے ملک کے حالات کے بارے میں اپنے آئين کی روشنی میں ضروری فیصلے کریں گے۔ واضح رہے ڈیلی گلف نیوز نے ٹائمز کے حوالے سے لکھا تھا کہ ایرانی حکام نے سعودی حکام سے عراقی وزیر اعظم کی جگہ ایک ایسے فرد کو لانے کے بارے میں گفتگو کی ہے جو موجودہ بحران کو حل کرسکے۔

.......

/169